whatsapp-image-2018-10-08-at-6-48-13-pm-1

کراچی کے مختلف دیھاتی علائقوں میں سماجی تنظیم ھینڈز کی جانب سے کنٹینر کلینک قائم کرکے وہاں کے لوگوں کو مفت صحت کی سھولتیں فراھم کی جا رہی ہیں، سماجی تنظیم ھینڈز کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر شیخ تنویر احمد نےمیڈیا سے بات کرتے ھوئے کہا کہ کراچی کہ چشما گوٹھ،عبداللہ گوٹھ اور حاجی احمد جوکھیو گوٹھ میں پہلے سرکاری سطح پر علاج معالج کی سھولتیں نہیں تھیں لیکن ھینڈز کی جانب سے وہاں پر کنٹینر کلینک قائم کردی گئی ہیں اور ان کلینکوں پر روزانہ ھزاروں لوگوں کو علاج اور ادوایات مفت فراھم کی جا رہی ہیں، اس نے کہا کہ ھینڈز اور سندھ حکومت کی باھمی تعاون سے صوبے کے مختلف اضلاع میں بھی صحت کے شعبے میں کام جاری ہے،جبکہ ملیر کے میمن گوٹھ میں سندھ گورنمینٹ ہسپتال میں 24 گھنٹے لوگوں کو علاج کی سھولت فراھم کر رہے ہیں۔

via سماجی تنظیم ھینڈز کی جانب سے کراچی کے مختلف علائقوں میں کنٹینر کلینک کا قیام،