1

قراردادِ کراچی برائے 2030 پاکستان

منجاب قومی سماجی تنظیمیں
4 فروری 2019

پاکستان کی قومی سماجی تنظیمیں قومی و صوبائی حکومت کو”پائیدار ترقی کے مقاصد” (Sustainable Development Goals-SDGs) کے متئلقصوبائی اورقومی حکومتوں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔اور یہ باور کرانا چا ہتے ہیں کہ پاکستان کے شہری ایک ایسا معاشرتی گروہ ہے جو کہ تقریباََ ہر عوامی اور معاشرتی فیصلوں سے متاثر ہوتا ہے، ۔ ھینڈز پاکستان نے 5000 پاکستان کی شہری اور دیہی تنظیوں کے ذریعے’’پائیدار ترقی2030‘‘کے دستاویزپر عوامی رائے لینے کا سلسلہ تین ماہ قبل شروع کیا۔ بروز4 فروری2019کے قومی عوامی اجتماع کراچی میں ان تمام تنظیموں کے شرکاء نے، مباحثوں، تقاریر، تھیٹر اور ریلی کے ذریعے پاکستان 2030کا تجزیہ اور پائیدار ترقی کے تناظر میں اپنی رائے پیش کی ۔،قراردادکراچی ایک ردعمل ، اوران کے مسائل کے حل کے لیے ایک مشترکہ مطالبہ ہے۔ یہ قرارداد ذیل میں اجاگر کیئے گئے عوام کے حقوق اور ان کے تحفظ پر عمل در آمد کوبیان کررہی ہے۔ قرادادکراچی قومی اور صوبائی حکومتوں سے مندرجہ ذیل حقوق “پائیدار ترقی کے مقاصد” دستاویز کا لازمی حصہ بنانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

1) بنیادی انسانی ضروریات کا حق: بنیادی ضروری اشیاء اور خدمات مثلاََ مکمل غذا، کپڑے، گھر، صحت، تعلیم، پانی اورنکاسی آب تک رسائی ۔
2) تحفظ کا حق: پرامن ماحول اور ان تمام عوامل سے تحفظ کا حق جو کہ جرم یا جرائم پیشہ افراد کی معاونت کر تے ہوں جو کہ زندگی اور صحت کے لئے نقصان دہ ہیں ،خاص طور پر معذور اور کمزور افراد یا گروہ کا تحفظ۔
3) آگاہی کا حق: ان تمام ضروری حقائق کی رسائی کا حق،جو کہ عوام کو صحیح فیصلہ سازی میں معاونت کرسکیں ۔ تاکہ عوام باخبررہیں اور گمراہ کن اشتہارات اور خبروں کے مضر اثرات سے محفوظ رہیں۔
4) مستحکم اور مقامی جمہوری ادارے کے نمائندے منتخب کرنے کا حق: عوام کو مقامی جمہوری ادارے کے عمل میں شامل ہونے کا اور منتخب نمائندے چننے کا حق حاصل ہو تاکہ وہ ضرورت کی بنیاد پے منتخب کردہ ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہو سکیں۔
5) اظہار رائے کا حق: شہریوں کا یہ حق ہے کہ وہ حکومتی پالیسی بنانے کے عمل میں اپنی رائے دے سکیں اور عوامی پالیسیوں میں عوام کی رائے کو مقدم رکھا جائے اور اسکے عمل درآمد میں شہریوں کے مفادات کو پیش نظر رکھا جائے۔
6) انصاف اور ازالے کا حق: عوام کو فوری انصاف کی رسائی کا حق حاصل ہے اور کسی بھی نقصان کی صورت میں اس کی مناسب ازالہ اور معاوضہ حاصل کرسکیں بشمول ازالہ برائے جعل سازی،دھوکہ بازی اور ناقص خدمات۔
7) صحتمند ماحول کا حق: ایسے ماحول میں رہنے اور کام کرنے کا حق جو موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لئے خطرناک نہ ہو۔

قرارداد کراچی اور پاکستان کے شہریوں کے ذمہ داریاں
1) اہم معلومات کی جانکاری : اہم معلومات کی جانکاری رکھنا ہر شہری کا فرض ہے تاکہ وہ اپنے حقوق کو حاصل کرسکے اور اس کے لیے بہتر طریقے سے آواز اٹھا سکے۔

2) شمولیت یا عمل در آمد : شہری اپنے حقوق کے حصول کے لیے عملی اقدام کریں تاکہ وہ بہتر خدمات اور ضرورت کے مطابق ترقیاتی منصوبو ں کا انتخاب کرسکیں۔
3) سماجی ذمہ داری: شہری سماجی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، اس فکر کے ساتھ اس کا اثر دوسرے شہریوں پر ہوگا خاص طور پرسماجی اور اقتصادی لحاظ سے معذور اور کمزور افراد یا گروہ کا خاص خیال رکھیں ۔
4 )ماحولیاتی ذمہ داری : طبعی ماحول کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ، شہریوں کی فیصلاسازی میں شمولیت اورماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ حال اور مستقبل میں عوام معیاری زندگی گذارسکیں۔
5) یکجہتی: اپنے حقوق کے حصول کے لیے شہری ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہوئے تنظیمیں بنائیں تاکہ اپنے حقوق حاصل کرنے کے جدوجہد کے لیے متحد ہوکر مشترکہ آواز اٹھائیں۔اور ملک میں مذہیبی لسانی ،گروہی منافرت ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

قراردادکراچی قومی اور صوبائی حکومتوں، بین الاقوامی اداروں، اقوام متحدہ اورذیلی اداروں، بین اقوامی اور قومی مالیاتی اداروں، سماجی تنظیموں اورپاکستان شہریوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ قرارداد کراچی 2019 پر عمل درآمد پر یقینی بنایا جائے۔پائیدار اور ترقی کے 2030کے حصول میں مندرجہ بالا حقوق کا خاص خیال رکھ جائے اور ایساا ماحول پیدا کیا جائے کہ عوام کا ہر گروہ اور فرد اپنی ذمہ داریاں ادا کرسکے۔ہم قومی اور صوبائی حکومتوں سے مطابہ کرتے ہیں کہ مقامی حکومتوں کے نظام کو استحکام دیاجائے، امن وامان کو فوری بحال کیاجائے۔ صحت، تعلیم، رہائش اور روزگاراور غذا کی رسائی ہر سطح پہ ممکن بنائی جائے۔ قرارداد کراچی تمام جمہوری اداروں سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ غریب اور کمزور عوام کو قومی دھارے میں شامل کرکے ملک و قوم کے مسائل حل کرنے کے لئے جلدازجلد اقدامات کیئے جائیں۔

پاکستان کی سماجی تنظیمیں 2030 کے پائیدار ترقی کے مقاصد اور اُس کے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ہر سال عوامی قومی اجتماع منعقد کریں گی ۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان 2030واچ رپورٹ بھی منظر عام پے لائی جائے گی ۔ ہم سمجھتے ہیں کے سماجی تنظیموں کے اتحاد سے پائیدار ترقی 2030پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے گا۔اور یہ جدوجہد قائداعظم کے تصور پاکستان کو حاصل کرنے تک جاری رہے گی۔

منجاب قومی سماجی تنظیمیں
عوامی قومی اجتماع کراچی